Learn Red Lentil Curry Recipe in Urdu.
Red Lentil Curry Recipe | دال نو بہار
دال نو بہار
اجزا٫
مسور کی دال ایک پیالی
سفید لوبیا آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد
ٹماٹر دو عدد درمیانی
پیاز ایک عدد درمیانی
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ
آئل چار کھانے کے چمچہ
Red Lentil Curry Recipe | دال نو بہار
ترکیب
دال اور لوبیا کو دھو کر نیم گرم پانی میں علیحدہ علیحدہ بھگو کر رکھ دیں، پھر پندرہ سے بیس منٹ بعد ابالنے رکھ دیں۔
پیاز، ٹماٹر اور لہسن کو باریک کاٹ کر رکھ لیں
لوبیا کو صرف دس سے بارہ منٹ ابالیں اور مسور کی دال میں ابال آنے پر ہلدی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائے
اسے لکڑی کے چمچ سے گھوٹ کر اس میں ڈیڑھ سے دو پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
کڑاہی میں آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین منٹ گرم کریں اور پیازاور لہسن کو سنہرا فرائی کر لیں۔
پھر اس میں دھنیا ،لال مرچ اور زیرہ ڈال کر پانی کا چھنٹا دیتے ہوئے بھونیں اور اس میں ٹماٹر شامل کر دیں۔
اس مصالحے کو اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر گل جائے، پھر اس میں ابلی ہوئی لوبیا ڈال کر بھونیں اور اس کو مسور کی دال میں ڈال دیں
گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
اس منفرد دال نو بہار کو گرم گرم ڈش میں نکال کر باریک کٹی ہوئی ہری مرچوں اور ہرے دھنیے سے سجائیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
Read: