فرائیڈ چکن دم پیاز
فرائیڈ چکن دم پیاز
اجزا٫
چکن ½ کلو
لہسن ادرک دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
زعفرانی رنگ ½ ٹی سپون
آئل چار ٹیبل سپون
پیاز کٹی ہوئی ½ کلو
سفید سرکہ ایک ٹیبل سپون
دھڑہ مرچ ایک ٹیبل سپون
گرم مصالحہ پاؤ ڈر ایک ٹی سپون
ہلدی پاؤ ڈر ½ ٹی سپون
فرائیڈ چکن دم پیاز
ترکیب
ایک سوس پین میں چکن میں لہسن ادرک پیسٹ، سرکہ، تھوڑا سا نمک، ہلدی پاؤ ڈر اور سرخ مرچ پاؤ ڈر ڈال کر گلا لیں۔
جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو نکال کر اس کے ریشے الگ کر لیں اور ہڈی الگ کر لیں۔
اب ایک کڑاہی میں آئل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔
جب پیاز لائٹ براؤن ہو جائے تو اس میں گوشت کے ریشے ڈال کر بھون لیں۔ اس میں تھوڑا سا زعفرانی رنگ ڈالیں اور کٹی ہوئی سرخ مرچ، گرم مصالحہ پاؤ ڈر اور تھوڑا سا نمک ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
فرائیڈ چکن دم پیاز تیار ہے۔