Learn Chicken Lever Recipe in Urdu.
Chicken Lever Recipe | چکن لیور ہانڈی
چکن لیور ہانڈی
اجزا٫
چکن کی کلیجی آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے چھ سے آٹھ عدد
پیاز دو عدد درمیانی
ٹماٹر تین عدد درمیانے
دہی آدھی پیالی
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ
مکھن یا مارجرین دو کھانے کے چمچ
یخنی آدھی پیالی
فریش کریم ایک پیالی
کوکنگ آئل آدھی پیالی
Chicken Lever Recipe | چکن لیور ہانڈی
ترکیب
کلیجی کو صاف کر کے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں
کلیجی کو پانی سے نکال کر اس پر دو جوئے لہسن کو کچل کر لگا لیں پھر اسے ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکال لیں
پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں، لہسن کو کچل لیں اور زیرہ بھون کر کوٹ لیں
ایک پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر اس میں آدھی پیالی پانی اور پیاز ڈال دیں، ڈھک کر ہلکی آنچ پر سات سے آٹھ منٹ پکائیں
چولہے سے اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا کریں اور اس میں ٹماٹر اور ناریل ڈال کر اسے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں
مٹی کی ہانڈی کو ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ گرم کریں اور اس میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں کچلا ہوا لہسن ڈال کر فرائی کریں
خوشبو آنے پر اس میں لال مرچ، ہلدی اور کلیجی ڈال کر تھوڑی سی آنچ تیز کر کے بھونیں۔
دوسری طرف فرائینگ پین میں پیاز والا مکسچر ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ اس کا پانی خشک ہو جائے، پھر اسے کلیجی والی ہانڈی میں ڈال دیں۔
ہلکا سا بھون کر اس میں کٹا ہوا زیرہ، یخنی اور کریم شامل کر دیں اور پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
Chicken Lever Recipe | چکن لیور ہانڈی
اس مزیدار چکن لیور ہانڈی اور جھٹ پٹ بننے والی کلیجی کو ہانڈی میں ہی رکھ کر گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔