چکن کوفتہ وِد شملہ مرچ – Chicken Kofta with Shimla Mirch is a well-known recipe in Pakistani homes. You could make this recipe with minced beef, chicken or turkey and it is evenly as good.
چکن کوفتہ وِد شملہ مرچ
اجزا٫
چکن قیمہ ایک کلو
پیاز ایک عدد کیوبز
انڈا سفیدی دو عدد
شملہ مرچ دو عدد کیوبز
ٹماٹو پیوری ایک کپ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
تل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پاوڈر حسب ذائقہ
آئل فرائنگ کے لئے
چکن کوفتہ وِد شملہ مرچ
ترکیب
قیمے میں نمک، کالی مرچ پاوڈر، انڈا اور تل مکس کر کے چھوٹی بالز بنا لیں اور ایک گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
آئل گرم کر کے پیاز براون کریں۔
ادرک لہسن پیسٹ اور ٹماٹو پیوری شامل کر کے 5-4 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اب شملہ مرچ شامل کر کے دو سے تین منٹ مزید پکائیں۔
چکن کوفتہ کو گرم آئل میں دیپ فرائی کر لیں۔
پھر تیار سبزیوں میں شامل کر کے چار سے پانچ منٹ دم دے دیں۔
گرم گرم سرو کریں۔
Read More: فرائیڈ چکن اینڈ ایپل سیلڈ