Coconut Mutton Masala Recipe in Urdu
Coconut Mutton Masala Recipe is very popular in India and Pakistan and it is easy to make recipe. You can make it at your kitchen easily.
کوکونٹ مٹن مصالحہ
کوکونٹ مٹن مصالحہ
اجزاء
بکرے کا گوشت آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ
پیاز ایک عدد درمیانی
دہی آدھی پیالی
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں تین سے چار عدد
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
کنولا آئل چار کھانے کے چمچ
کوکونٹ مٹن مصالحہ
ترکیب
صاف دھلے ہوئے گوشت میں دہی اور ادرک لہسن لگا کر رکھ دیں۔ پھر کنولا آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں اور اس میں پسا ہوا دھنیا، زیرہ، لال مرچ اور نمک ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
جب مصالحوں کی خوشبو آنے لگے تو اس میں دہی ملا ہوا گوشت ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
کوکونٹ ملک بنانے کے لئے پسے ہوئے ناریل کو بلینڈر میں ڈال کر آدھی پیالی ٹھنڈے پانی کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
گوشت کا پانی خشک ہو کر جب وہ گلنے پر آ جائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں اور اس میں کوکونٹ ملک، باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔
کوکونٹ مٹن مصالحہ
پریزنٹیشن
گرم گرم ڈش میں نکال کر ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
تیاری کا وقت: پندرہ سے بیس منٹ | پکانے کا وقت: آدھا گھنٹہ | افراد: چار سے پانچ کے لئے