Learn Lamb Kidney Recipe in Urdu.
Lamb Kidney Recipe | کڑاہی گردے
کڑاہی گردے
اجزا٫
بکرے کے گردے آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
لہسن چھ سے آٹھ جوئے
سویا ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
دہی آدھی پیالی
ہری مرچیں حسب پسند
ہرا دھنیا حسب پسند
کوکنگ آئل آدھی پیالی
Lamb Kidney Recipe | کڑاہی گردے
ترکیب
گردوں کو دھو کر ان کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں، پھر پین میں پانی ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں گردے ڈال کر تین سے چار منٹ ابال لیں
چھلنی میں ڈال کر اوپر سے ایک مرتبہ گرم پانی بہا دیں اور مصالحہ تیار کرنے تک ڈھک کر رکھ دیں
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں لہسن کے جوؤں کو کچل کر ڈالیں، دو سے تین منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں زیرہ، ہلدی، لال مرچیں ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں
پھر اس میں نمک، ٹماٹر کا پیسٹ اور ابلے ہوئے گردے ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں، پندرہ سے بیس منٹ بعد جب گردے گلنے پر آ جائے تو دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور آنچ تیز کر کے اتنی دیر بھونیں کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے اور تیل علیحدہ ہو جائے
ہرا دھنیا اور سویا کو باریک کاٹ کر ڈالیں اور بڑی ہری مرچیں ڈال کر ڈھک دیں، ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں
اس مزیدار کڑاہی گردے کڑاہی کو گرم گرم ڈش میں نکال کر برنچ یا ناشتے میں پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔