رنگا رنگ مٹھائی

 

رنگا رنگ مٹھائی

 

اجزا٫

بادام                                  ایک پیالی

پستے                                ایک پیالی

اسٹرابیری                          تین سے چار عدد

چینی                                 دو پیالی

پانی                                   آدھی پیالی

زعفران                              ایک چوتھائی چائے کا چمچ

بناسپتی گھی                        ایک کھانے کا چمچ

 

 

 

رنگا رنگ مٹھائی

 

ترکیب

بادام اور پستے کو علیحدہ علیحدہ گرائینڈر میں باریک پیس کر رکھ لیں۔ زعفران کو دس سیکنڈ کے لئے مائیکرو ویو اوون میں رکھیں، پھر نکال کر اس کا چورا کر لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ پانی یا دودھ ملا کر رکھ دیں۔

چینی کو ایک پیالے میں ڈال کر اس میں پانی ڈالیں اور چمچ چلاتے ہوئے اچھی طرح گھول لیں۔

اسٹرابیری کو دھو کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور اسے چھوٹے ساس پین میں ڈال کر اس پر ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی چینی اور چار کھانے کے چمچ پانی ڈالیں۔ اسے اتنی دیر پکائیں کہ مکمل طور پر گل جائے پھر اسے بلینڈ کر کے رکھ لیں۔

رنگا رنگ مٹھائی

چینی کے تیار کئے ہوئے مکسچر کو پین میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں، ابال آنے پر آنچ ہلکی کر کے اتنی دیر پکائیں کہ گاڑھا سا تین تار کا شیرہ بن جائے، پھر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں۔ ایک حصے میں پسے ہوئے بادام ڈال دیں اور ایک حصے میں پستے ڈال دیں۔

دونوں کو اچھی طرح مکس کر کے چولہے پر رکھ کر اتنا بھونیں کہ اس پر ایک چمک سی نظر آنے لگے۔

بادام والے حصے کو چولہے سے اتار کر دو حصوں میں تقسیم کر لیں، ایک حصے میں زعفران ملا لیں اور دوسرے میں اسٹرابیری کا گودا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

ان سب کو علیحدہ علیحدہ ہلکے ہاتھ سے دو سے تین منٹ آٹے کی طرح گوندھیں، پھر صاف ستھرے چاپنگ بورڈ بناسپتی گھی لگائیں۔ اس پر ایک حصے کو رکھ کر بیلن سے لمبائی میں بیل لیں۔

اسی طرح تینوں حصوں کو بیل کر ایک دوسرے کے اوپر رکھ دیں اور رول کر لیں۔

اس رول کو صفائی سے تیز چھری کی مدد سے گول قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں۔

 

  کسی خصوصی موقع پر اس رنگا رنگ مٹھائی کو خوبصورت سے پلیٹر میں رکھ کر پھلوں سے سجا کر پیش کریں۔