Learn Taco Tart Recipe in Urdu.
Taco Tart Recipe | ٹاکو ٹارٹ
ٹاکو ٹارٹ
اجزا٫
قیمہ 200 گرام
میدہ دو پیالی
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد
ٹماٹر دو سے تین عدد
مشرومز تین سے چار عدد
زیتون چار سے پانچ عدد
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل آدھی پیالی
Taco Tart Recipe | ٹاکو ٹارٹ
ترکیب
ٹارٹ بنانے کے لئے بڑے پیالے میں میدہ ڈالیں اور اس میں نمک اور کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں۔
جب وہ بھربھرا ڈبل روٹی کے چورے کی طرح ہو جائے تو اس میں تھوڑا تھوڑا یخ ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے اسے گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے سے ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
قیمے میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز، لہسن، نمک، کالی مرچ اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
ٹماٹر، شملہ مرچ، مشرومز اور زیتون کو بھی کاٹ کر رکھ لیں۔
فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک منٹ گرم کریں اور اس میں مصالحہ لگا ہوا قیمہ ڈال کر تیز آنچ پر پانچ سے سات منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں تمام سبزیاں ڈال کر ایک سے دو منٹ مزید فرائی کر کے چولہے سے اتار لیں۔ یہ فلنگ تیار ہے۔
گندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں اور ٹارٹ کے سانچوں کو چکنا کر کے اس میں لگا دیں۔
اوون کو پندرہ سے بیس منٹ پہلے 180 پر گرم کر لیں اور ان ٹارٹ کو اس میں دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کر کے نکال لیں۔
پھر اس میں دو کھانے کے چمچ تیار کی ہوئی فلنگ ڈال دیں اور دوبارہ سے اوون میں رکھ کر پانچ سے سات منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
ٹاکو ٹارٹ کو اوون سے گرم گرم نکال کر شام کی چائے پر پیش کریں اور چاہیں تو بچوں کے لنچ بکس کے لئے استعمال کریں۔