Coffee Cream Beef Recipe in Urdu
Coffee Cream beef Recipe is a delicious dish of the subcontinent. You can easily make at home and enjoy with the family members.
کافی کریم بیف
کافی کریم بیف
اجزاء
گائے کا گوشت 750 گرام
کافی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد درمیانی
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا پاؤ ڈر آدھا چائے کا چمچ
فریش کریم ڈیڑھ پیالی
مشرومز چار سے چھ عدد
لیموں کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ
آئل تین کھانے کے چمچ
کافی کریم بیف
ترکیب
پین میں ایک کھانے کا چمچ آئل کے ساتھ لہسن کو سنہرا فرائی کر لیں اور اس میں صاف دھلے ہوئے گوشت کو سنہرا ہونے تک بھونیں۔ پھر اس میں دو پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گوشت کو اتنی دیر پکائیں کہ یخنی آدھی پیالی رہ جائے اور گوشت گلنے پر آ جائے۔
گوشت کو ٹھنڈا ہونے پر ہڈیوں سے علیحدہ کر کے باریک کاٹ لیں، پھر آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں اور اس میں چوپ کئے ہوئے مشرومز ڈال کر اچھی طرح کچلتے ہوئے بھون لیں۔
اس میں نمک، کالی مرچ، پیپریکا پاؤ ڈر، گوشت کی یخنی، کافی ) ایک پیالی پانی میں ابلی ہوئی ( اور تین چوتھائی پیالی کریم ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔ بقیہ کریم کو فریزر میں رکھ کر یخ ٹھنڈا کر لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر ٹھنڈی کر لیں۔
گوشت کی گریوی گاڑھی ہونے پر آ جائے تو ٹھنڈی کی ہوئی ساری کریم ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔
کافی کریم بیف
پریزنٹیشن
اس منفرد ڈش کو ابلے ہوئے نوڈلز کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
تیاری کا وقت: آدھا گھنٹہ | پکانے کا وقت: آدھاگھنٹہ | افراد: چار سے پانچ کے لئے