Learn Royal Chicken Recipe in Urdu.
Royal Chicken Recipe | رائل چکن
رائل چکن
اجزا٫
ثابت چکن ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچہ
میدہ ڈیڑھ پیالی
چیڈر چیز آدھی پیالی
تھائم پاؤ ڈر آدھا چائے کا چمچہ
بیکنگ پاؤ ڈر دو چائے کے چمچہ
مارجرین یا مکھن دو کھانے کےچمچہ
بناسپتی گھی آدھی پیالی
Royal Chicken Recipe | رائل چکن
رائل چکن
ترکیب
چکن کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور گہرے کٹ لگا لیں، ایک بڑے پین میں نمک، لہسن، ایک چائے کا چمچہ کالی مرچ، سفید مرچ، مارجرین یا مکھن اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں۔
اس مکسچر سے چکن کو میرینیٹ کر کے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اوون کو 180 پر بیس سے پچیس منٹ پہلے گرم کر لیں۔
بناسپتی گھی کو پھینٹ کر فریج میں رکھ کر اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں، میدہ میں بیکنگ پاؤ ڈر ڈال کر دو مرتبہ چھان لیں۔
پھر میدے میں چٹکی بھر نمک، کالی مرچ، تھائم پاؤ ڈر اور بناسپتی گھی ڈال کر ہلکے ہلکے انگلیوں کی مدد سے بھر بھرا لیں یعنی اس کی شکل ڈبل روٹی کے چورے کی طرح ہو جائے۔
تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے اس کو گوندھ لیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
میرینیٹ کی ہوئی چکن کو بیکنگ ٹرے میں رکھ کر پینتیس سے چالیس منٹ کے لئے بیک کر لیں، پھر اوون سے نکال کر ٹھنڈی کرنے رکھ دیں۔
گندھے ہوئے میدے کو ہلکا سا خشک میدہ چھڑک کر روٹی کی طرح بیل لیں، پہلے اس پر کش کیا ہوا چیز چھڑک دیں پھر بیک کی ہوئی چکن کو درمیان میں رکھ کر سب طرف سے لپیٹ کر روٹی کو بند کر دیں۔
بیکنگ ڈش کو ہلکا سا بناسپتی گھی لگا کر اس میں یہ چکن رکھ دیں، اوون کو بیس منٹ پہلے 180 پر گرم کر لیں۔
چکن کو چالیس سے پینتالیس منٹ کے لئے بیک کرنے رکھ دیں، جب اوپر سے اچھی طرح سنہری ہو جائے تو اوون سے نکال لیں۔
اس رائل چکن کو حسب پسند ابلی ہوئی یا بیک کی ہوئی سبزیوں کے ساتھ پیش کریں۔