The raw mango and chickpea pickle are Marwari styles Mango Pickle. This is a super delicious achar recipe (pickle recipe) from the North Indian cuisine.
Now, I sharing the Aam Chana Achar Recipe in Urdu. It was my favorite Pickle with each meal during my stay in Rajasthan.
Aam Chana Achar Recipe | آم اورچنے کا اچار
آم اور چنوں کا اچار
اجزا٫
کچے آم دو کلو
چنے سفید آدھا کلو۔ ابال لیں
لہسن آدھا پاؤ
سرخ مرچ حسب پسند
میتھی دانے ایک چھٹانک
سونف ایک چھٹانک
ہلدی ایک چھٹانک
سفید زیرہ ایک چھٹانک
کلونجی ایک چھٹانک
سوکھا دھنیا ثابت ایک چھٹانک
کھانے کا سوڈا آدھا کھانے کا چمچ
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
Aam Chana Achar Recipe | آم اورچنے کا اچار
ترکیب
آموں کو دھو کر خشک کریں اور آموں کی باریک باریک پھانکیں کاٹ لیں۔ پھر اس کو کپڑے پر پھیلا کر ہوا کے نیچے ایک دو گھنٹے خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔
چنے کو صاف کر کے کھانے کا سوڈا ڈال کر ابال لیں اور ان کو بھی پانی نکال کر خشک کر لیں۔
لہسن، میتھی اور دھنیا کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔ باقی تمام مصالحوں کو صاف کر کے اسی کوٹے ہوئے مصالحے میں شامل کر دیں۔ ان مصالحوں کو کسی بڑی تھال میں ملائیں اور آم کی پھانکیں بھی اسی مصالحے میں شامل کر کے اچھی طرح الٹ پلٹ کر لیں۔
جب دیکھیں کہ پھانکیں مصالحوں سے بھر گئی ہیں تو اس میں خشک چنا بھی ڈال کر ہلا لیں۔ اب اس کو ایک مرتبان میں رکھ کر مضبوطی سے کپڑا باندھ کر دھوپ میں رکھیں۔ دوسرے دن تیل ڈال کر دھوپ ایک ہفتہ یا دس دن تک دکھائیں۔
پھرآم اورچنے کا اچار کھانے کے قابل ہو جائے گا۔ دال چاول کے ساتھ بہت مزہ دیتا ہے۔
Read: