Learn how to make Afghani Chicken Roast Recipe in Urdu at home.  Your family members and the guest will love this great recipe.

 

Afghani Chicken Roast Recipe | افغانی چکن روسٹ

افغانی چکن روسٹ

اجزا٫

چکن ایک عدد ۔ سالم
پیاز ایک عدد ۔ چوپڈ
لیمن سلائس تین سے چار عدد
ہری مرچ تین سے چار عدد ۔ چوپڈ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ پاو ڈر ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاو ڈر ایک کھانے کا چمچہ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
بادام ۔ پسے ہوئے تین کھانے کے چمچہ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچہ
ہرا دھنیا ایک گٹھی ۔ چوپڈ
اولیو آئل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ

 

Afghani Chicken Roast Recipe | افغانی چکن روسٹ

ترکیب

چکن پر نمک اور لیموں کا رس لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

آئل گرم کر کے پیاز فرائی کریں، پھر ادرک، لہسن پیسٹ اور ہری مرچ شامل کر کے ایک سے دو منٹ بھونیں۔

اب ہلدی، گرم مصالحہ پاو ڈر، کالی مرچ پاو ڈر اور بادام ڈال کر فرائی کریں۔ ہرا دھنیا مکس کر کے چولہے سے اتار لیں۔

اب اس مصالحے کو فوڈ پروسیسر میں یک جاں ہو جانے تک گرائنڈ کریں۔

یہ مصالحہ چکن پر لگا کر آٹھ سے نو گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
اوون کو   350 پر گرم کر لیں۔

چکن کو روسٹنگ پین میں رکھ کر پینتالیس سے پچاس منٹ کے لئے بیک کریں۔

اس دوران ایک سے دو مرتبہ چکن کی سائیڈ تبدیل کریں اور برش سے جوس اوپر لگاتے رہیں۔

افغانی چکن روسٹ تیار ہونے پر لیمن سلائسز سے سجا کر سرو کریں۔