Kabab Roll Recipe or beef Paratha rolls are a quick and delicious recipe.

Learn the customary way of making Kabab Roll Recipe or Beef Paratha rolls Recipe in Urdu at home.

 

 

Beef Paratha Rolls | Kabab Roll Recipe | بیف پراٹھا رول

بیف پراٹھا رول

کبابوں کے لئے اجزا٫

بیف بون لیس آدھا کلو۔ ایک انچ کے ٹکڑے کر لیں
کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ۔ پیس لیں
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
دہی آدھا پا ؤ
کٹی مرچ دو چائے کے چمچہ
گرم مصالحہ پسا ایک چائے کا چمچہ
تیل دو کھانے کے چمچہ

 

Beef Paratha Rolls | Kabab Roll Recipe | بیف پراٹھا رول

 

ترکیب

بیف کے ٹکڑوں پر کچا پپیتا، لہسن ادرک پیسٹ، نمک، گرم مصالحہ، دہی اور کٹی لال مرچ لگا کر پانچ سے چھ گھنٹے تک رکھ دیں۔ پھر فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر بھون لیں اور کوئلے کا دم دے دیں۔

رول بنانے کا طریقہ

آٹا ایک کپ
میدہ دو کپ
نمک حسب ذائقہتیل دو کھانے کے چمچہ

 

Beef Paratha Rolls | Kabab Roll Recipe | بیف پراٹھا رول

 

ترکیب

چاروں چیزوں کو ملائیں اور پانی کی مدد سے گوندھ لیں۔ نہ نرم ہو اور نہ ہی بہت زیادہ سخت۔ پھر اس کے پراٹھے بنائیں پھر اس میں بیف کے کباب، باریک کٹی ہوئی پیاز اور چٹنی رکھ کر رول کریں۔ کباب رول تیار ہیں۔