Beef Samosas are normally used with the evening tea breakfast. It could be served on any festive occasion like a party appetizer. These Beef Samosas are available in most of the sweet shops and restaurants across India and Pakistan.

 

Beef Samosas Recipe | قیمہ کے سموسے

قیمہ کے سموسے

اجزا٫

بیف قیمہ ایک پاؤ
پیاز ایک عدد۔ چھوٹی چوکور کبابوں والی کاٹ لیں
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
اجوائن کوٹ لیں ¼ چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا چوپڈ آدھی گڈی
ہری پیاز چوپڈ چار سے پانچ دنڈی
ہری مرچ چوپڈ تین سے چار عدد
تیل دو کھانے کے چمچ
سموسے کی پٹی حسب ضرورت
میدہ۔ سموسے پٹی چپکانے کے لئے ایک کھانے کا چمچہ ۔ پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں
تیل تلنے کے لئے
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ

 

Beef Samosas Recipe | قیمہ کے سموسے

ترکیب

پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں، پھر اس میں قیمہ، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، اجوائن اور کٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ جب قیمہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں ہرا دھنیا، ہری پیاز اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ پھر اس کو ٹھنڈا کر لیں۔

جب ٹھنڈا ہوجائے تو سموسے کی پٹیوں پر رکھیں اور میدہ کے پیسٹ جو بنایا تھا اس کی مدد سے سائیڈ کو چپکا دیں۔ پھر اس کو تیل میں ڈیپ فرائی کریں۔ درمیانی آنچ پر دونوں سائیڈ سے قیمہ کے سموسے گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال لیں۔

 

Read:

Egg Cheese Rolls Recipe | ایگ چیز رول