Learn how to make Butter Scotch Icecream Recipe in Urdu at home.  This will be a favorite Ice Cream to each member of the family especially children.

 

Butter Scotch Icecream Recipe | بٹر اسکاچ آئسکریم

بٹر اسکاچ آئسکریم

اجزا٫

کارن اسٹارچ ایک کھانے کا چمچ
براؤن شوگر ایک کپ
ڈارک کارن سیرپ ¼ کپ
نمک حسب ضرورت یا ایک چٹکی
انڈے دو عدد
دودھ تین کپ
ایواپریٹیڈ ملک ایک کین
کریم پھینٹی ہوئی ایک کپ
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ

 

Butter Scotch Icecream Recipe | بٹر اسکاچ آئسکریم

ترکیب

ایک پیالے میں براؤن شوگر اور کارن اسٹارچ ملائیں، پھر اس میں کارن سیرپ، نمک اور دودھ بھی ملا دیں۔ پھر اس کو اتنا پکائیں کہ براؤن شوگر پگھل جائے اور پکنے لگے تو اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔

پھر انڈوں کو پھینٹ لیں۔ اس کے بعد ایک کپ گرم دودھ کا مکسچر انڈوں میں ملا دیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد بچے ہوئے دودھ میں شامل کر دیں اور پکائیں یہاں تک کہ ہلکا گاڑھا ہونے لگے۔

پھر ایواپریٹیڈ ملک ڈالیں۔ پھینٹی ہوئی کریم ڈالیں ، ونیلا ایسنس ڈالیں اور روم ٹمپریچر پر آنے کے بعد ایک برتن میں رکھ کر فریز کریں۔ جب اچھی طرح جم جائے تو نوش فرمائیں۔ لذیذ عمدہ بٹر اسکاچ آئسکریم  تیار ہے۔

 

Read:

Mango Icecream Recipe| آم کی آئس کریم