A wonderful snack recipe in the form of Cutlets.  Learn how to make  Cheese Cutlets at home through an awesome cooking site. Now we presenting the Cheese Cutlets Recipe in Urdu.

 

Cheese Cutlets Recipe چیز کٹلس

چیز کٹلس

اجزا٫
چیز ایک کپ
سوجی ¾ کپ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ۔ چوپڈ دو عدد
پیاز درمیانی۔ چوپڈ ایک عدد
ہرا دھنیا۔ چوپڈ دو چائے کے چمچہ
دودھ ایک کپ
تیل ایک کھانے کا چمچہ
بیٹر کے لئے
دودھ آدھا کپ
میدہ دو سے تین کھانے کے چمچہ
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
تیل تلنے کے لئے

 

Cheese Cutlets Recipe | چیز کٹلس

ترکیب

ایک برتن میں تیل ڈالیں جب گرم ہو جائے تو اس میں دودھ، چیز، سوجی، پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور نمک ڈال کر پکائیں۔ جب مصالحہ یک جان ہو جائے اور مکسچر کنارے چھوڑنے لگے تو تیل لگی ڈش میں پھیلا دیں۔ اور اس کے پیسز کر لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں تقریباً دو گھنٹے کے لئے۔

پھر ایک پیالے میں میدہ اور دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ پھرچیز کٹلس کو اس بیٹر میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمبز لگائیں اور گرم تیل میں دو سے تین منٹ تک فرائی کریں تاکہ گولڈن اور کرسپی ہو جائے۔ چیز کٹلس کو چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔