Learn how to make Chicken Long Burger Recipe in Urdu at home.  This will be a favorite burger to each member of the family.

 

Chicken Long Burger Recipe | لا نگ برگر چکن رول

لا نگ برگر چکن رول

اجزا٫

چکن بون لیس دو کپ۔ چھوٹے ٹکڑے
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچہ
لہسن۔ چوپڈ ایک چائے کا چمچہ
ہری پیاز چار عدد۔ سلائس کر لیں
چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
لال مرچ کٹی آدھا چائے کا چمچہ
پسا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ پسی حسب ضرورت
دہی ایک کپ۔ پھینٹ لیں
پودینہ۔ چوپڈ ایک کھانے کا چمچہ
لمبے والے برگر بن چھ سے آٹھ
سلاد کے پتے سجاوٹ کے لئے
کھیرا آدھا کپ۔ موٹا کاٹ لیں
زیتون حسب ضرورت
ٹماٹر سلائس دو عدد
تیل دو کھانے کےچمچہ

 

Chicken Long Burger Recipe | لا نگ برگر چکن رول

ترکیب

چکن کو اچھی طرح صاف کر کے اس میں لیموں کا رس، سرکہ، نمک، کالی مرچ اور چاٹ مصالحہ ملا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

پین میں تیل ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں ہری پیاز اور لہسن ڈال کر فرائی کریں۔ پھر مرغی جو مصالحہ لگا کر رکھی تھی ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں ٹماٹر، زیتون اور کٹی لال مرچ ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔

ایک پیالے میں دہی، نمک، پودینہ، کالی مرچ پسی ہوئی ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر لانگ بن کو بیچ میں سے کاٹیں اوپر کی طرف سے کہ اس کے اندر فلنگ کی جا سکے۔ پھر اس میں پھینٹے دہی کو لگائیں، کھیرے کو رکھیں اور چکن والا آمیزہ ڈالیں۔ ٹوتھ پک کی مدد سے اس میں زیتون لگا دیں۔ ڈش میں سلاد کے پتے بچھائیں، کھیرے کے ٹکڑے رکھیں اورلا نگ برگر چکن رول سرو کریں۔