A very easy and healthy chicken Soup recipe is the need of every person in the winter. Try and Learn simple chicken soup recipe in Urdu
Chicken Soup Recipe| چکن سوپ
اجزاء
چکن 1 پاؤ
سرکا 2 کھانے کے چمچ
سویا ساس 2 کھانے کے چمچ
چلی ساس 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
کالی مرچ 1چاۓ کا چمچ
چینی 1کھانے کا چمچ
کارن فلور 4 کھانے کے چمچ
پانی 2 لیٹر
انڈا 1عدد
Chicken Soup Recipe| چکن سوپ
ترکیب
ایک ساس پین میں 2 لیٹر پانی اور چکن ڈال کر ابال لیں۔ جب چکن گل جاۓ تو اس کے ریشے کر لیں(چاہیں تو گراءینڈ بھی کرسکتےہیں)۔
اب ریشوں کو واپس یخنی میں ڈال کر اس میں نمک،کالی مرچ،سرکا ،چلی ساس ،سویا ساس اور چینی ڈال کے دس منٹ پکاۓ – الگ سے ایک پیالے میں انڈا پھینٹ لیں ،پھر یخنی میں ڈال کر چمچ چلاتےرہیں ۔اب اس میں کارن فلور ڈال کر گاڑھاکر لیں۔
گرم گرم چکن سوپ پینے کے لۓ تیار ہے