Learn how to make Chicken Stuffed Eggplants in Urdu at home. It will be a quick and easy Brinjal recipe and it will be a favorite dish to all members of the family.

 

Chicken Stuffed Eggplants Recipe | چکن بھرے بینگن

چکن بھرے بینگن

اجزا٫

چکن آدھا کلو
سفید بینگن تین سے چار عدد
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
پیاز دو عدد درمیانی
خشخاش دو کھانے کے چمچہ
مونگ پھلی دو کھانے کے چمچہ
تل دو کھانے کے چمچہ
پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچہ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
املی کا گودا آدھی پیالی
کڑی پتے چند پتے

آئل آدھی پیالی

 

Chicken Stuffed Eggplants Recipe | چکن بھرے بینگن

ترکیب

پیاز کو سیخ میں پرو کر چولہے پر پکڑ کر سینک لیں۔ دھنیا، زیرہ، تل، خشخاش اور مونگ پھلی کو توے پر بھون لیں اور چولہے سے اتارتے ہوئے اس میں ناریل بھی ملا دیں۔

ان تمام بھنے ہوئے خشک مصالحوں کو گرائینڈر میں باریک پیس لیں پھر انہیں پیاز کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

بغیر ہڈی کے چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں، پین میں آئل کو گرم کریں اور اس میں کڑی پتے اور ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں، پھر اس میں چکن، نمک اور لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

بلینڈ کیا ہوا مصالحہ ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔ جب چکن گلنے پر آ جائے تو اسے لکڑی کے چمچ سے کچل لیں۔

بینگن کو صاف دھو کر اس کی ڈنڈی ہاتھ میں پکڑتے ہوئے اس کی دوسری جانب سے کراس کٹ لگائیں۔ ہر بینگن میں چٹکی بھر نمک چھڑک دیں پھر اس میں تیار کیا ہوا چکن کا مکسچر بھر کر اچھی طرح دبا کر بند کر دیں۔

پین میں باقی رہ جانے والی چکن میں بینگن کو رکھ کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ جب بینگن گلنے پر آ جائے تو اس پر املی کا گودا ڈال کر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔

ان مزیدار چکن بھرے بینگنوں کو ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔