Chinese beef Rolls perfectly complimented for the dinner. It could be served on any festive occasion like a party appetizer. These Chinese beef rolls are served in all Chinese and restaurants across the Globe including the USA and Europe.

 

Chinese beef Rolls Recipe | بیف چائنیز رول

بیف چا ئنیز رول

اجزا٫

بیف پسندے آدھا کلو
ادرک چوپڈ ایک کھانے کا چمچہ
لہسن چوپڈ ایک کھانے کا چمچہ
پیاز ایک عدد
گاجر کدو کش کر لیں آدھا کپ
بند گوبھی چوپڈ آدھا کپ
ہرا دھنیا چوپڈ دو کھانے کے چمچہ
پودینہ چوپڈ دو کھانے کے چمچہ
ہری پیاز چوپڈ ¼ کپ
تیل تین کھانے کےچمچہ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ دو عدد
تیل تلنے کے لئے
نمک حسب ذائقہ
چائنیز نمک آدھا چائے کا چمچہ
پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
رول پٹی حسب ضرورت

 

Chinese beef Rolls Recipe | بیف چائنیز رول

ترکیب

بیف پسندوں کو ابال کر اس کے ریشے کر لیں۔ اب ایک پین میں تیل ڈالیں، گرم ہو جائے تو پیاز کو فرائی کریں۔ پھر اس میں ادرک لہسن، گوشت، نمک، کالی مرچ، چائنیز نمک اور بھون لیں۔ پھر اس میں بند گوبھی، گاجر، ہری پیاز، سویا سوس، پودینہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ پھر رول پٹی میں بھر کر رول کر لیں اور گرم تیل میں بیف چائنیز رول ڈیپ فرائی کر لیں۔

 

Read:

Egg Cheese Rolls Recipe | ایگ چیز رول