Learn Chinese Special Soup Recipe in Urdu
Chinese Special Soup Recipe | چائنیز اسپیشل سوپ
چائنیز اسپیشل سوپ
اجزا٫
پران ½ پاؤ
چکن بریسٹ ایک عدد
بند گوبھی ½ کپ
کارن فلور تین ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
وائیٹ پیپر ½ ٹی سپون
ہری پیاز ایک عدد ڈنڈی
کٹا ہرا دھنیا دو ٹیبل سپون
گاجریں سلائس چار ٹیبل سپون
سلاد پتے کٹے چار ٹیبل سپون
مشروم سلائس چھ عدد
چکن یخنی آٹھ کپ
Chinese Special Soup Recipe | چائنیز اسپیشل سوپ
ترکیب
ایک برتن میں چکن یخنی کو تیار کر کے رکھ لیں۔
الگ سے پران اور چکن بریسٹ کیوب کو نمک وائیٹ پیپر لگا کر رکھ دیں۔
پھر اسے ابلتی ہوئی یخنی میں ڈال دیں، ساتھ ہی مشروم سلائس کٹی بند گوبھی اور گاجر سلائس ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
پھر اس میں کارن فلور لگا کر سوپ کو گاڑھا کریں۔ آخر میں کٹے سلاد کے پتے، کٹا ہرا دھنیا، ہری پیاز کے پتے شامل کریں۔
اسے گرم گرم پیش کریں۔
Chinese Special Soup Recipe | چائنیز اسپیشل سوپ
یخنی بنانے کا طریقہ
ہانڈی میں چکن کی ہڈی ڈال کر پانی ڈالیں۔
جب جوش آ جائے تو چکن کی ہڈی کو چھاننی میں نکال کر ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھوئیں تاکہ ہڈی کے اندر سے بلڈ وغیرہ نکل جائے۔
پھر دوبارہ پانی ڈال کر اس میں لیک، سیلری، پارسلی، ادرک، لہسن اور ٹیبل سپون میدہ بٹر میں بھون کر یخنی کو لگا دیں تاکہ یخنی کا کلر خراب نہ ہو جائے۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے پکانے کے بعد یخنی کو چھان لیں۔ یہ یخنی کسی بھی سوپ یا گریوی کی ڈیشز میں استعمال کر سکتے ہیں۔
Read: Chicken Corn Soup Recipe | چکن کارن سوپ