Coconut Mithai | ناریل کا حلوہ

Home/Urdu Recipes/Coconut Mithai | ناریل کا حلوہ

Coconut Mithai | ناریل کا حلوہ

Coconut Mithai | ناریل کا حلوہ

Coconut Mithai | ناریل کا حلوہ

 

اجزا٫

پسا ہوا ناریل                       دو پیالی

کھویا                                 دو پیالی

چینی                                 دو پیالی

چھوٹی الائچی                      تین سے چار عدد

بادام پستے                         حسب پسند

بناسپتی گھی                        دو کھانے کے چمچ

 

 

Coconut Mithai | ناریل کا حلوہ

 

ترکیب

الائچی کے دانے نکال کر باریک کوٹ لیں، بادام پستوں کی ہوائیاں کاٹ کر رکھ لیں۔

چینی کو پین میں ڈال کر اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

کڑاہی میں ڈیڑھ کھانے کے چمچ بناسپتی گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں الائچی کے دانے ڈال دیں۔

پھر اس میں ناریل اور کھویا ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر بھونیں کہ سوندھی سے خوشبو آنے لگے۔

چینی کے شیرے میں چاہیں تو چٹکی بھر حسب پسند فوڈ کلر شامل کر لیں اور شیرے کو ناریل کے مکسچر میں ڈال دیں۔

تھوڑی سی آنچ تیز کر کے اتنی دیر بھونیں کہ گھی علیحدہ ہو جائے۔

ٹرے میں بناسپتی گھی لگا کر اس پر بادام پستے چھڑک دیں اور اس پر حلوہ نکال لیں۔

 

ٹھنڈا ہونے پر ناریل کا حلوہ پلٹ کر ٹکڑے کاٹ لیں اور خوبصورت پلیٹر میں سجا لیں۔

 

2016-10-26T20:57:29+00:00 October 26th, 2016|Urdu Recipes|0 Comments

Leave A Comment