Learn how to make Darbari Mutton Recipe in Urdu OR Darbari Ghost Recipe in Urdu.
Darbari Mutton Recipe | Darbari Ghost Recipe | درباری گوشت
درباری گوشت
اجزاء
بکرے کا گوشت 1 کلو
ٹماٹو پیوری 4 کھانے کے چمچ
پیاز 1 عدد
ادرک 2 کھانے کے چمچ
لہسن 4 جوے
ہری مرچ 2عدد
گرم پانی 1کپ
گھی 3 کھانے کے چمچ
Darbari Mutton Recipe | Darbari Ghost Recipe | درباری گوشت
پیسٹ بنانے کے لئے
خشخاش 2 کھانے کے چمچ
سفید تل 1 کھانے کا چمچ
نمک 1 کھانے کا چمچ
مسڑڈ سیڈ 1 کھانے کا چمچ
دار چینی 1انچ کا پیس
لونگ 4 عدد
بڑی الائچی 2عدد
کالی مرچ 10 عدد
لال مرچ 4عدد
تیز پات 1 عدد
Darbari Mutton Recipe | Darbari Ghost Recipe | درباری گوشت
ترکیب
سب سے پہلے سفید تل ،مسٹرڈ سیڈ، خشخاش، دار چینی، سوکھی لال مرچ ، لونگ، کالی مرچ، بڑی الائچی اور نمک کو بلینڈر میں ڈال دیں اور تھوڑا پانی ڈال کر پیسٹ تیار کر لیں۔ پھرگوشت میں لگا کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں۔
اب ایک پین میں گھی ڈال کر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز شامل کر دیں ۔ جب پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں لہسن ، ادرک اور گوشت ڈال کر بھونیں ۔ پھر ٹماٹو پیوری، تیز پات اور ہری مرچ ڈال کر بھونیں پھر تھوڑا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گل جانے تک پکالیں ۔ اب ڈش میں نکال کر ا و پر سے ہرا دھنیہ اور ہری مرچ ڈال دیں ۔ مزیدار درباری گوشت تیار ہے۔