Learn how to make Date Halwa Recipe in Urdu.
Date Halwa Recipe | کھجور کا حلوا
کھجور کا حلوا
اجزاء
کھجور 2 کپ
چنے کی دال (ابلی ہوئ) 2 کپ
دودھ 1 لیٹر
سوکھا دودھ 1 کپ
بادام حسب ضرورت
پستہ حسب ضرورت
ناریل حسب ضرورت
گھی 1 کپ
Date Halwa Recipe | کھجور کا حلوا
ترکیب
کھجور کی ساری گٹھلیاں نکال کر الگ کر دیں ۔اب ابلی ہوئ دال اور کھجور کو ایک ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کر دیں۔ بلینڈ کرتے وقت تھوڑا تھوڑٓا دودھ شامل کرتے رہیں جب 1 لیٹر دودھ شامل ہو جاۓ تو اس میں سوکھا دودھ ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔ اب ایک پین میں گھی ڈال کر گرم کر لیں اور اس میں کھجور کا مکسچرڈال کر اچھی طرح بھونیں یہاں تک کے حلوے میں سے گھی الگ ہو جاے۔ اب ایک ڈش میں ہلکا سا گھی لگا کر مکسچر کو ڈش میں ڈال دیں اور برابر پھیلا کر ٹھنڈا کر نے کے لیے چھوڑ دیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر بادام، پستہ، ناریل او پر سے ڈال کر ہلکے ہاتھ سے دبائیں پھر قتلیاں کاٹ کے پیش کرے مزیدار کھجور کا حلوا تیار ہے۔