Easy to make snacks recipe, A delicious snack for all type of gatherings. Now we present the Fish Fritters in Urdu.

 

Fish Fritters | فش کے پکوڑے

فش کے پکوڑے

اجزا٫

فش بون لیس آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ۔ پسا آدھا چائے کا چمچہ
سفید زیرہ۔ بھنا پسا ایک چائے کا چمچہ
سوکھا دھنیا۔ پسا ایک چائے کا چمچہ
لہسن چار جوئے۔ پیس لیں
تیل تلنے کے لئے
بیسن ڈیڑھ کپ
انار دانہ آدھا چائے کا چمچہ ۔ کوٹ لیں

 

Fish Fritters | فش کے پکوڑے

ترکیب

فش کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ ایک برتن میں پانی ابال لیں۔ اس پر کپڑا باندھیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو کپڑے پر مچھلی کے ٹکڑے رکھ کر تین سے چار منٹ تک اسٹیم دیں۔

پھر تمام مصالحے، نمک، کٹی لال مرچ، گرم مصالحہ، سفید زیرہ، دھنیا، لہسن اور انار دانہ مچھلی پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔

پھر بیسن کو گھول لیں اور اس میں فش کے ٹکڑوں کو لپیٹ کر گرم تیل میں تل لیں۔ مزیدار فش کے پکوڑے تیار ہیں۔

 

Read:

Lemon Sole Fillets | Fish Recipe