Fried boneless chicken | مصالحہ دار چکن ٹکڑے
Fried boneless chicken | مصالحہ دار چکن ٹکڑے
اجزا٫
چکن 400 گرام۔ بون لیس
پیاز ایک عدد میڈیم سائز
ادرک ایک انچ موٹی گانٹھ
لہسن چار عدد پوتھیا ں
سبز مرچیں تین سے چار عدد
زیرہ ثابت دو کھانے کے چمچ
دھنیا ثابت ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
لونگ تین سے چار عدد
دار چینی ایک چٹکی
لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
Fried boneless chicken | مصالحہ دار چکن ٹکڑے
ترکیب
چکن کے گوشت کو اچھی طرح سے صاف کر لیں، صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں۔ دھونے کے بعد خشک کر کے آدھے انچ سائز کے ٹکڑے بنا لیں۔
اس کے بعد اب ادرک اور پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں، چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں۔ دھونے کے بعد گول گول سلائس بنا لیں۔ اس کے بعد لہسن کو چھیل لیں، لہسن چھیلنے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے بعد سبز مرچیں اچھی طرح سے دھو لیں۔ دھونے کے بعد درمیان سے کاٹ کر ان کے بیج نکال دیں۔ اس کے بعد ان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیں۔
اب یک توے پر زیرہ، دھنیا، اور کالی مرچ کے دانے ڈال کر اچھی طرح سے روسٹ کر لیں اور ان کے ساتھ ہی لونگ اور دار چینی کی ایک چٹکی کو ان میں شامل کر کے اچھی طرح سے روسٹ کر لیں۔
Fried boneless chicken | مصالحہ دار چکن ٹکڑے
اس کے بعد اب ایک گرائینڈر میں پیاز کے سلائس، ادرک، لہسن، سبز مرچوں کے ٹکڑے، لیمن جوس اور روسٹ کئے ہوئے زیرے، دھنیے کے بیج، کالی مرچ کے دانے اور لونگ اور دار چینی کو ڈال کر اچھی طرح سے گرائینڈ کر لیں۔ گرائینڈ کے بعد ایک پیسٹ تیار ہو جائے گا، اس کے بعد اب اس پیسٹ کو کسی پلیٹ میں نکال لیں۔
اس کے بعد اب اس پیسٹ اور چکن کے ٹکڑوں کو دو گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھیں۔
اب ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر گرم کریں، جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال دیں۔ ٹکڑے ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے پکائیں۔ ان کو پکانے کے لئے حرارت میڈیم رکھیں، اس کے بعد اس میں نمک ڈال کر پانچ منٹ کے لئے پکائیں اور نمک کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
اس کے بعد اب فرائی پین کو اچھی طرح سے بند کر دیں۔ بند کرنے کے بعد کم حرارت پر پانچ منٹ کے لئے چکن کے ٹکڑوں کو اچھی طرح سےپکائیں، جب ٹکڑے اچھی طرح سے پک جائیں تو گرما گرم مصالحے دار چکن ٹکڑے کھانے کے لئے پیش کر دیں۔