Aloe vera is one of the oldest plants that provide numerous incredible benefits for health, skin, weight loss and much more. Ghekawar ka Halwa | گھیکوار کا حلوہ is beneficial for those having painful knee joints and rough skin, aloe vera does miracles, so make a habit have the aloe vera recipe. This halwa recipe is sweet and tasty and it will make wonders in your overall health and glow your skin.

 

Ghekawar ka Halwa | گھیکوار کا حلوہ

 

گھیکوار کا حلوہ

 

اجزاء:

گھیکوار کا گودا         آدھا کلو

جائفل           ایک چوتھائی چائے کا چمچ

دودھ             دو لیٹر

جاوتری                    ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چینی             ایک کلو

بادام پستے                حسب پسند

گوند              ایک پیالی

چھوٹی الائچی تین سے چار عدد

مکھانے                   ایک پیالی

  تیل      دو  پیالی

چہار مغز                 ایک پیالی

Ghekawar ka Halwa | گھیکوار کا حلوہ

ترکیب

  • گھیکوار کے پانچ سے چھ پتے لے لیں اور ان کو صاف دھو کر چیرا لگا لیں یا تیز چھری کی مدد سے دونوں طرف سے چھلکا کاٹ کر نکال لیںدرمیان سے نکلنے والے گودے کو ہلکے ہاتھ سے دباتے ہوئے اس کا پانی نکال دیں تاکہ کڑواہٹ نکل جائےکڑاہی میں ایک پیالی تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں الائچی کے دانے ڈال کر کڑکڑا لیںپھر اس میں گھیکوار کے گودے کے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر بھوننا شروع کریں

    علیحدہ کڑاہی میں ایک پیالی تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں تھوڑے تھوڑے کر کے گوند اور مکھانے ڈال کر سنہری فرائی کر لیں

    گھیکوار کی رنگت ہلکی سنہری ہونے لگے تو اس میں دودھ ڈال دیں، جو کہ فوراً ہی پھٹ جائے گا۔ تھوڑی سی آنچ تیز رکھ کر اسے اتنی دیر بھونیں کہ دودھ کا الگ ہونے والا پانی مکمل خشک ہو جائے

    پھر اس میں فرائی کیے ہوئے گوند، مکھانے اور چینی ڈال کر بھونیں، جب گھی علیحدہ ہونے لگے تو اس میں جائفل، جوتری اور باریک کٹے ہوئے بادام پستے ڈال کر چولہے سے اتار لیں

Ghekawar ka Halwa | گھیکوار کا حلوہ

پریزنٹیشن:     چاہیں تو اسی وقت گرم گرم پیش کریں ورنہ یہ صحت بخش حلوہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

نوٹ:             یہ حلوہ خاص طور پر گھٹنوں اور جوڑوں کے درد، جلد اور بالوں کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔