Learn Ginger Chicken Chinese Soup Recipe in Urdu.
Ginger Chicken Chinese Soup Recipe |جنجر چکن چائنیز سوپ
جنجر چکن چائنیز سوپ
اجزا٫
چکن کیوب میں کٹی ہوئی دو کپ
چکن اسٹاک/ یخنی ڈیڑھ لیٹر
کارن فلور دو ٹیبل سپون
سویا سوس ایک ٹیبل سپون
ادرک باریک کٹی ہوئی چار ٹیبل سپون
تل کا تیل ¼ ٹی سپون
انڈے کی سفیدی دو عدد
گاجر ایک عدد
ہری پیاز چھ عدد
پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
وائیٹ پیپر / نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ½ گٹھی
Ginger Chicken Chinese Soup Recipe |جنجر چکن چائنیز سوپ
ترکیب
ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر گرم کریں۔
پھر اس میں پیاز، ادرک اور چکن کو فرائی کریں۔
اب اسے ایک بڑی ہانڈی میں ڈال کر چکن یخنی اور باقی اجزا٫ ڈال کر پکنے دیں۔
ابال آنے پر انڈے کی سفیدی ڈال دیں۔
آخر میں کارن فلور کو پانی میں گھول کر شامل کریں اور سوپ کو گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
جنجر چکن چائنیز سوپ تیار ہونے پر ڈش آؤٹ کریں، ہرا دھنیا اور ہری پیاز چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔