If you want something different, must try this sweet dish recipe. Learn how to make Ginger Chocolate Sticks Recipe in Urdu.
Ginger Chocolate Sticks Recipe | جنجر چاکلیٹ اسٹکز
جنجر چاکلیٹ اسٹکز
اجزا٫
جنجر بسکٹ 100 گرام
ڈارک چاکلیٹ 300 گرام
اخروٹ آدھی پیالی
پستے آدھی پیالی
چیریز آٹھ سے دس عدد
بادام آدھی پیالی
چینی حسب ضرورت
مکھن 180 گرام
Ginger Chocolate Sticks Recipe | جنجر چاکلیٹ اسٹکز
ترکیب
بادام کو صاف گرائنڈر میں باریک پیس لیں، پھر اس میں پانچ سے چھ کھانے کے چمچہ چینی ملا کر پیسیں اور اس میں ایک سے دو کھانے کے چمچہ پانی ڈالیں اور اسے ہتھیلیوں سے گوندھتے ہوئے یکجان کر لیں۔
پیالے میں رکھ کر اس میں باریک کٹے ہوئے اخروٹ، پستے اور چیریز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس میں بسکٹ کے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں۔
دو کھانے کے چمچہ چینی میں ایک کھانے کا چمچ پانی ملا کر ہلکا سا پکا لیں۔ اسے شیشے کے پیالے میں ڈال کر اس میں چاکلیٹ کے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں اور مکھن ڈال کر ابلتے ہوئے پانی پر رکھ دیں۔
چاکلیٹ پگھلنے پر آ جائے تو اسے بسکٹ والے مکسچر پر ڈال دیں اور پلاسٹک کے چمچہ سے ملا لیں۔
مکسچر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر آ جائے تو اس کو صفائی سے شاشلک اسٹک یا لولی پاپ کی اسٹک پر لگا لیں اور فریج میں رکھ دیں۔
غذائیت سے بھرپور اور خوبصورت جنجر چاکلیٹ اسٹکز کو بچوں کی پارٹی میں ان کے
پسندیدہ جوس کے ساتھ پیش کریں۔