Learn the traditional way of making Goat Paya Curry Recipe or Bakray Paya ka salan at home. Learn how to make the بکرے کے پائے کا سالن

Goat Paya Curry Recipe | بکرے کے پائے کا سالن

بکرے کے پائے کا سالن

اجزا٫

بکرے کے پائے چار عدد
لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچہ
ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
چھوٹی الائچی چار عدد
گرم مصالحہ پاؤ ڈر ¼ چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤ ڈر ایک چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤ ڈر ایک چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو عدد درمیانی
ہرا دھنیا آدھی گڈی
ہری مرچ چار عدد
ادرک ایک ٹکڑا
تیل آدھا کپ
دہی آدھا کپ

 

Goat Paya Curry Recipe | بکرے کے پائے کا سالن

ترکیب

پائے کو دو تین دفعہ پانی میں گرم کر کے صاف کریں۔ پھر تیل گرم کریں اور اس میں پیاز فرائی کریں۔ پھر اس میں ثابت گرم مصالحہ، الائچی، لہسن ادرک پیسٹ، پائے، نمک، لال مرچ، ہلدی اور دھنیا ڈال کر بھونیں اور ساتھ میں دہی بھی شامل کر دیں۔ جب تیل الگ ہونے لگے تو پانی ڈال کر پائے کو گلا لیں۔

جب پائے گل جائیں تو تھوڑا بھون کر پانی ڈالیں۔ جب کھولنے لگے تو باؤل میں نکال کر ہرا دھنیا، ہری مرچ سے گارنش کریں اور پسا گرم مصالحہ چھڑک دیں۔ گرم گرم نان کے ساتھ بکرے کے پائے کا سالن تناول فرمائیں۔