Pumpkin halwa or Pumpkin Dessert or kaddu ka Halwa or Loki ka Halwa, a different name of a traditional, healthier and best sweet dish recipe. If you want something different, must try this sweet dish recipe.  Learn how to make Kaddu Ka Halwa recipe in Urdu. Serve Pumpkin Dessert warm, your family members and guests will be impressed by your cooking Talent.

 

Kaddu Ka Halwa Recipe | کدو کا حلوہ

کدو کا حلوہ

اجزا٫

کدو ایک کلو
شکر آدھا کلو
پستہ بارہ عدد
بادام بارہ عدد
کیوڑہ ایک چائے کا چمچ
چاندی کا ورق تین عدد
گھی، تیل حسب ضرورت
چھوٹی الائچی دو عدد

 

Kaddu Ka Halwa Recipe | کدو کا حلوہ

ترکیب

کدو کو چھیل کر کدو کش کر لیں، پھر اس کو ایک برتن میں دھیمی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب کدو کا پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں۔

پھر ایک الگ برتن میں گھی، تیل ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں الائچی ڈال دیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو کدو کو ڈال کر اتنا بھونیں کہ رنگ سنہری مائل ہو جائے۔ پھر اس میں شکر ڈال کر اس کو جلدی جلدی ملائیں تاکہ شکر برتن میں چپکے نہیں۔ جب شکر کا پانی خشک ہو جائے تو اس کو اتار لیں اور کیوڑہ ڈال کر دھک دیں۔

ڈش میں نکالنے کے بعد اس پر بادام، پستہ اور چاندی کے ورق سے سجا کرکدو کا حلوہ پیش کریں۔

 

Read:

Til Laddu |Til kay ladoo| تل کے لڈو