Kolhapuri Mutton Recipe is one of the original Indian Recipes that are made by grandmothers, mothers, & Indian food lovers. Learn the traditional way of making Kolhapuri Mutton Recipe in Urdu at home.
Kolhapuri Mutton Recipe | کوہلا پوری مٹن
کوہلا پوری مٹن
اجزا٫
مٹن چانپ آدھا کلو
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
مصالحے کے لئے
پیاز چار عدد۔ چوپڈ
زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
خشخاش دو کھانے کے چمچہ
تل دو کھانے کے چمچہ
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچہ
کوکونٹ آدھا کپ۔ کش کی ہوئی
لونگ ایک عدد
ثابت سرخ مرچ چھ عدد
آئل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
Kolhapuri Mutton Recipe | کوہلا پوری مٹن
ترکیب
مٹن پر ادرک لہسن پیسٹ اور ہلدی لگا کر تین سے چار گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
مصالحے کے لئے آئل گرم کر کے آدھا پیاز فرائی کریں۔
اب تمام ثابت مصالحے شامل کر کے فرائی کریں پھر انہیں گرائنڈ کر لیں۔
دوسرے پین میں آئل گرم کر کے بقیہ پیاز فرائی کریں۔
مٹن شامل کر کے تھوڑا گل جانے تک پکائیں۔
اب گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ شامل کر کے ڈھک کر اتنا پکائیں کہ مٹن گل جائے۔
کوہلا پوری مٹن گرم گرم سرو کریں۔
Read:
Goat Paya Curry Recipe | بکرے کے پائے کا سالن