Learn how to make Lemon Pickles Recipe in Urdu at home.

Lemon Pickles Recipe | مصالحہ بھرے لیموں کا اچار

مصالحہ بھرے لیموں کا اچار

اجزا٫

کاغذی لیموں چھ عدد بڑے
سرخ مرچ حسب ذائقہ
کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد
بڑی الائچی تین سے چار عدد
نمک حسب ذائقہ
زیرہ تین کھانے کے چمچ
سونف تین کھانے کے چمچ
لونگ تین سے چار اسٹک
سرسوں کا تیل حسب ضرورت

Lemon Pickles Recipe | مصالحہ بھرے لیموں کا اچار

ترکیب

چار لیموں کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں، پھر اس کے چار چار ٹکڑے کریں اس طرح کہ الگ نہ ہوں۔

اب تمام مصالحوں کو پیس لیں۔ پسا ہوا سارا مصالحہ لیموں کے کٹے حصے پر اچھی طرح لگا دیں اور اوپر سے دو لیموں کو اچھی طرح نچوڑ کر اس میں شامل کر دیں اور پھر تھوڑا سا تیل بھی شامل کریں اور مرتبان میں اوپر کپڑا باندھ کر دھوپ میں رکھیں۔ وقفے وقفے سے ہلاتے جائیں۔ آٹھ سے دس دن تک کھانے کے قابل ہو جائے گا۔

مزیدار مصالحہ بھرے لیموں کا اچار تیار ہے۔

 

Read:

Green Chilli Pickle Recipe | Hari Mirch Achar Recipe