Learn how to make homemade Mango Kulfi in Urdu. Homemade Mango kulfi will be a favorite to all family members and a blessing during the hot summer.
Mango Kulfi | مینگو کی قلفی
مینگو کی قلفی
اجزا٫
آم کا گودا دو کپ
دودھ ایک کلو
چینی ایک پاؤ
کھویا ایک پاؤ
سبز الائچی پاؤ ڈر ایک چائے کا چمچ
بالائی یا کریم ایک کپ
چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ۔ ½ کپ دودھ میں گھول لیں
بادام ¼ کپ
پستہ ¼ کپ
کیوڑہ ایک چائے کا چمچ
Mango Kulfi | مینگو کی قلفی
ترکیب
دودھ میں شکر ملا کر پکنے کے لئے رکھ دیں اور جب ابلنے لگے تو چاول کا آٹا جو دودھ میں گھول کر رکھا ہے، اس میں ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔ پھر اتار کر ٹھنڈا ہونے پر کھویا، الائچی پاؤ ڈر، بالائی یا کریم، کیوڑہ، آم کا گودا، بادام اور پستہ ملا کر سانچے میں ڈال کر جما لیں۔ مزیدار مینگو قلفی تیار ہے۔
Read:
Mango Sharbat Recipe| مینگو شربت