Learn the conventional way of making Aam Ka Achaar Recipe or Mango Pickle Recipe at home. Learn how to make the pickle recipe easily, the cook awesome website presenting the Mango Pickle Recipe in Urdu or Aam Ka Achaar Recipe in Urdu.
Mango Pickle Recipe | Aam Ka Achaar Recipe | آم کا اچار
آم کا اچار
اجزا٫
کچے آم ایک کلو
سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچہ
میتھی ایک کھانے کا چمچہ
سونف دو کھانے کے چمچہ
زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
دھنیا ثابت ایک کھانے کا چمچہ
کلونجی ایک کھانے کا چمچہ
رائی دانہ ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ضرورت
لہسن کے جوئے دو
ہلدی دو کھانے کے چمچہ
سرسوں کا تیل ایک کلو
Mango Pickle Recipe | Aam Ka Achaar Recipe | آم کا اچار
ترکیب
آم کو کاٹ کر دھو کر خشک کر لیں، پھر اس میں نمک اور ہلدی لگا کر ایک یا دو دن کے لئے دھوپ میں رکھیں، پھر اس کا پانی نکال کر کپڑے پر پھیلا کر بہت اچھی طرح خشک کر لیں۔
پھر مصالحہ کو کوٹ لیں سوائے سونف، میتھی اور کلونجی کے۔ یہ سارے مصالحے آم میں اچھی طرح سے لگا دیں اور مرتبان میں رکھ کر تھوڑا تیل ڈالیں اور اوپر سے کپڑا باندھ کر دھوپ دکھاتی رہیں اور ہلاتی رہیں۔ تیسرے دن باقی تیل چاہیں تو گرم کر کے ڈالیں چاہیں تو ایسے ہی ڈال دیں۔ آموں کو تیل میں ڈوبا ہونا چاہیے۔ مستقل دھوپ دکھائیں اور ہلاتے رہیں۔ پندرہ دن میں کھانے کے قابل ہو جائے گا۔