You can learn how to make Nargisi Koftay recipe at this cooking website. This is absolutely delicious and healthy recipe. After learning, you make soft golden nargisi koftay in your own kitchen and dip them in the favorite Curry.

 

Nargisi Koftay Recipe | نرگسی کوفتے

 

نرگسی کوفتے

اجزا٫

قیمہ ڈیڑھ پاؤ
دال چنا آدھا کپ۔ ابال لیں
لہسن چار جوئے
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
ثابت لال مرچ چھ عدد
ثابت گرم مصالحہ جاوتری، جائفل، بڑی الائچی، لونگ، کالی مرچ، دار چینی، ثابت دھنیا، زیرہ
نمک حسب ذائقہ
پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ
زیرہ پاؤ ڈر آدھا چائے کا چمچہ
انڈے دو عدد
ہری مرچ چھ عدد
ٹماٹر دو عدد۔ بالکل لال لیں اور گرائنڈ کر لیں۔
دھنیا پاؤ ڈر دو کھانے کے چمچہ
پیاز ایک عدد
تازہ دھنیا آدھی گڈی
تیل آدھا کپ

Nargisi Koftay Recipe | نرگسی کوفتے

نرگسی کوفتے

ترکیب

پہلے قیمہ کے لے چار کھانے کے چمچ تیل میں لہسن ڈالیں، پھر ادرک ڈالیں اور قیمہ ڈال ر بھونی۔ پھر ثابت لال مرچ، ثابت گرم مصالحہ اور ابلی ہوئی دال ڈال کر نمک، لدی، لال مرچ، پاؤ ڈر زیرہ ڈال کر پکائیں۔ جب پک چائے اور گل جائے تو پیس لیں۔

نرگسی کوفتے

سالن کے لئے

باقی تیل میں پیاز ڈال کر براؤن کر کے نکال لیں۔ پھر اسی تیل میں لہسن، ادرک کا پیسٹ ڈال دیں اور پسے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں۔ پھر نمک، پسا گرم مصالحہ، ہلدی، زیرہ پاؤ ڈر، لال مرچ پاؤ ڈر اور دھنیا پاؤ ڈر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اس میں تلی ہوئی پیاز چورا کر کے ڈال دیں۔ پھر ہرا دھنیا اور ہری مرچ لمبی کاٹ کر ڈال دیں۔

انڈوں کو ابال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر انڈے پر قیمہ لگا کر اچھی طرح انڈوں کو کور کر دیں اور فرائی کریں۔

پھر انڈوں کو بیچ میں سے کاٹ کر ڈش میں رکھ دیں اور سالن اوپر سے ڈالیں۔ ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کرنرگسی کوفتے پیش کریں۔