Learn how to make Olive Stuffed Fish Kebab Recipe in Urdu at home.  This will be a favorite to each member of the family and guests.

 

 

Olive Stuffed Fish Kebab Recipe | اولیو اسٹف فش کباب

اولیو اسٹف فش کباب

اجزا٫

فش کا قیمہ آدھا کلو
آلو آدھا کپ۔ ابال لیں
کالی مرچ پسی ایک چائے کا چمچہ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ
زیرہ پاؤ ڈر آدھا چائے کا چمچہ
لہسن چوپڈ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ چار عدد چوپڈ
تازہ ہری میتھی کے پتے دو کھانے کے چمچہ ۔ چوپڈ
اولیو۔ زیتون ایک کپ
انڈا ایک عدد۔ پھینٹا ہوا
بریڈ کرمبز ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
اجوائن آدھا چائے کا چمچہ

 

Olive Stuffed Fish Kebab Recipe | اولیو اسٹف فش کباب

ترکیب

مچھلی کے قیمہ میں لہسن اور اجوائن کو ڈال کر ابال لیں، پھر آلو اور قیمہ کو میش کریں۔ پھر اس میں ہری مرچ، نمک، تازہ میتھی کے پتے، کالی مرچ پسی، لیموں کا رس ملائیں اور اولیو ڈال کر کباب بنا لیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں، بریڈ کرمز سے کور کریں اور فرائی کر لیں۔

اولیو اسٹف فش کباب سوس کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔

 

Read:

Pesto Fish Kebabs | BBQ Pesto Fish Kebabs Recipe