Learn how to make Pakhtoni Dal Recipe in Urdu.
Pakhtoni Dal Recipe | دال پختونی
دال پختونی
اجزاء
صابت مسور(کالی مسور) 1 کپ
ٹماٹر پیوری ڈیڑھ کپ
کریم 1 کپ
لہسن 2 کھانے کے چمچ
ادرک 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
لال مرچ حسب ضرورت
گرم مصالہ 2 کھانے کے چمچ
تیل 2 کپ
مکھن 1 کھانے کا چمچ
بہگار کے لئے
کڑی پتہ 4 عدد
لہسن 2 جوے (باریک کٹی ہوئ)
Pakhtoni Dal Recipe | دال پختونی
ترکیب
دال کو اچھی طرح دھو کر ابال لیں ۔ اب ایک پین میں 1 کپ تیل ڈال دیں ،پھر 2 کھانے کے چمچ لہسن اور 2 کھانے کے چمچ ادرک ڈال کر فرائ کر لیں جب ہلکا براؤن ہو جاۓ تو اس میں ٹماٹر پیوری ،لال مرچ ،نمک شامل کر لیں اور اچھی طرح بھونیں پھر دال شامل کر کے ہلکی آنچ پر 10 منٹ کے لۓ پکا لیں ۔اب اس میں کریم شامل کر کے مکس کر لیں ۔ پھر ایک پین میں 3 کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اس میں چوپ کیا ہوا لہسن اور کڑی پتہ ڈال کر بہگار تیار کر لیں اور دال پر لگا دیں ۔ اب ایک ڈش میں نکال کر اپر سے مکھن رکھ دیں۔ دال پختونی تیار ہے۔