Panjiri Recipe is one of the traditional and most sought Indian and Pakistani favorite healthier sweet. There are several variations of Panjiri recipe. Learn how to make Panjiri recipe in Urdu at home.

 

Panjiri Recipe | پنجیری

پنجیری

اجزا٫

سوجی آدھا کلو
باریک پسی شکر آدھا کلو
گھی آدھا کلو
گوند آدھا پاؤ
مکھانے آدھا پاؤ
بادام آدھا پاؤ
پستے دو کھانے کےچمچہ
اخروٹ ¼ کپ
چلغوزے دو کھانے کےچمچہ
کشمش آدھا پاؤ
ناریل پسا ہوا آدھا پاؤ
کاجو حسب ضرورت
سونٹھ آدھا چائے کا چمچہ
چھوہارے حسب ضرورت
تل حسب ضرورت
اجوائن آدھا چائے کا چمچہ
سونف آدھا چائے کا چمچہ

Panjiri Recipe | پنجیری

ترکیب

بادام اور پستے کو ابال کر چھلکے اتار لیں اور کاٹ لیں۔

اب ایک پین میں گھی گرم کریں اور سارے میوہ جات فرائی کر کے الگ رکھ لیں۔

پھر مکھانے فرائی کریں۔ براؤن ہو جائے تو اتار کر الگ رکھیں۔ پھر گوند کو فرائی کریں۔

گوند جب فرائی ہو گا تو پھولے گا اور کرارہ ہو جائے گا۔

پھر گھی میں سوجی بھون لیں۔ لائیٹ براؤن ہونے پر نکال لیں۔

  گھی میں تل اور ناریل کو بھون لیں۔ پھر سونٹھ، اجوائن کو بھون لیں۔

پھر ساری چیزوں کو آپس میں ملا کر مکس کریں اور ایک منٹ تک بھونیں۔ مزیدار پنجیری تیار ہے۔

یہ مقوی ہونے کے ساتھ سردی سے بچنے کی بہترین غذا ہے۔ بچوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔

 

Read:

Chinese beef Rolls Recipe | بیف چائنیز رول