Phirni Recipe | فیرنی
Phirni, tasty Punjabi style rice, and milk-based creamy thick texture dessert. It is traditionally made and served on special occasions or during festival seasons. Traditionally, Phirni is served in the clay pots.
Now, we are presenting the Phirni recipe in Urdu
Phirni Recipe | فیرنی
فیرنی
اجزا٫
چاول آدھا کپ۔ بھگو کر پیس لیں
دودھ آدھا کلو
شکر آدھا کپ یا جتنا آپ پسند کریں
عرق گلاب دو چائے کے چمچ
بادام دو کھانے کے چمچ۔ ہوائیاں
پستہ دو کھانے کے چمچ۔ ہوائیاں
چاندی کا ورق دو عدد
Phirni Recipe | فیرنی
ترکیب
دودھ میں بھیگا اور پسا ہوا چاول شکر کے ساتھ مکس کر کے تیز آنچ پر ابال لیں۔ چمچہ چلاتے رہیں، جب دودھ میں ابال آ جائے تو آنچ دھیمی کر لیں۔ مسلسل چمچہ چلائیں کچھ دیر تک تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
جب دودھ گاڑھا ہونے لگے تو چولہا بند کر دیں اور چمچہ چلاتے ہوئے ٹھنڈا کریں تاکہ فیرنی کے اوپر تہ نہ جمے۔
پھر ایک باؤل میں نکال کر اوپر سے بادام، پستہ کی ہوائیاں ڈالیں۔ چاندی کا ورق لگا کر فرج میں ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔
مزیدار ٹھنڈی لذیذ فیرنی تیار ہے۔
Read: