Pizza Bites Recipe is easy to make snack recipe and it is extremely appetizing as perfect party food. Learn how to make Pizza Bites in Urdu at home. It will be the favorite snack recipe to a party.

 

Pizza Bites Recipe | پزا بائٹس

پزا بائٹس

اجزا٫

میدہ ڈیڑھ پیالی
نمک حسب ذائقہ
چکن 100 گرام
لہسن دو سے تین جوئے
خشک خمیر ایک چائے کا چمچہ
چینی آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ گدری پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
ٹماٹو پیسٹ دو کھانے کے چمچہ
چیڈر چیز چار کھانے کے چمچہ
دودھ چار کھانے کے چمچہ
آئل چار کھانے کے چمچہ

 

Pizza Bites Recipe | پزا بائٹس

ترکیب

بغیر ہڈی کے چکن کو دھو لیں، کچلے ہوئے لہسن اور آدھی پیالی پانی کے ساتھ اتنی دیر ابالیں کہ اچھی طرح گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔ لکڑی کے چمچہ سے کچلتے ہوئے چکن کو چولہے سے اتار لیں۔

فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچہ آئل میں چکن کو نمک اور کٹی ہوئی لال مرچوں کے ساتھ فرائی کر کے نکال لیں۔

گرم دودھ میں خمیر اور چینی ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں۔ میدے میں  آئل اور خمیر والا دودھ ڈال کر اچھی طرح ملیں۔

پھر اس میں فرائی کی ہوئی چکن، کالی مرچ، ٹماٹو پیسٹ اور کش کیا ہوا چیز ڈال کر گوندھ لیں۔ ڈھک کر گرم جگہ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔

اوون کو180  پر پندرہ سے بیس منٹ گرم کر لیں اور گندھے ہوئے میدے کی روٹی بیل کر چھوٹے چھوٹے  گول ٹکڑے کاٹ لیں۔

چکنی کی ہوئی اوون ٹرے میں رکھ کر آٹھ سے دس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
پریزنٹیشن

اوون سے نکال کر اوپر سے حسب پسندباریک کٹی ہوئی شملہ مرچ، مشرومز اور زیتون سے سجا کر شام کی چائے پر پزا بائٹس کا  مزہ لیں۔