Khus Khus Halwa or Poppyseed halwa is a special dessert that might not be known to several.  A decade ago, it was accessible in a few sweet shops in India and Pakistan.   If you want something different, must try this sweet dish recipe.  Learn how to make Khus Khus Halwa recipe or Poppyseed halwa recipe in Urdu.

 

 

Poppy Seeds Halwa | Khus Khus Halwa | خشخاش کا حلوہ

خشخاش کا حلوہ

اجزا٫

خشخاش ایک کپ
بادام ایک کپ
دودھ دو کپ
شکر دو کپ
چھوٹی الائچی چھ سے آٹھ عدد۔ پیس لیں
چاندی کے ورق حسب ضرورت

تیل ایک کپ

Poppy Seeds Halwa | Khus Khus Halwa | خشخاش کا حلوہ

ترکیب

خشخاش اور بادام کو الگ الگ ٹھنڈے پانی میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ کے لئے بھگو دیں۔ پھر خشخاش کو دو سے چار دفعہ پانی ڈالتے ہوئے دھو لیں۔

خشخاش کا پانی سب نکل جائے تو پھیلا کر سکھا لیں۔

بادام کو چھیل لیں اور خشخاش، بادام ملا کر پیس لیں۔ دودھ کو ابال لیں اور اس میں پسی ہوئی الائچی ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔

پین میں تیل ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں بادام اور خشخاش کا پیسٹ ڈال کر اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے۔ خوشبو آنے پر اس میں چینی ڈال کر دس منٹ بھونیں اور پھر دودھ ڈال کر پکائیں اور اتنا بھونیں کہ حلوہ گاڑھا ہو جائے۔

پھرخشخاش حلوہ کو ڈش میں نکال کے چاندی کے ورق سے سجائیں اور گرم گرم نوش فرمائیں۔

 

Read:

Pizza Bites Recipe | پزا بائٹس