Learn how to make Shrimp- Potato Fry Recipe in Urdu at home.  This will be a favorite snack for each member of the family and guests.

Shrimp- Potato Fry Recipe | پرانز پوٹیٹو فرائی

پرانز پوٹیٹو فرائی

اجزا٫

جھینگے۔ بڑے سائز کے ایک کلو
لہسن ایک کھانے کا چمچہ
آلو تین عدد
ہرا دھنیا ایک گڈی
ہری مرچ آٹھ عدد
چائنیز نمک ایک چائے کا چمچہ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچہ
انڈے دو عدد
کالی مرچ پسی ایک چائے کا چمچہ
میدہ حسب ضرورت
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
تیل حسب ضرورت
چلی گارلک سوس کے اجزا٫
ٹماٹو کیچپ آدھا کپ
ٹماٹو پیسٹ ایک کپ
لہسن چوپڈ چار جوئے
سرکہ دو کھانے کےچمچہ
لال مرچ کٹی ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت

Shrimp- Potato Fry Recipe | پرانز پوٹیٹو فرائی

ترکیب

جھینگوں کو خوب اچھی طرح صاف کر کے خشک کر لیں۔ جھینگوں کو آپ صفائی کرنے کے لئے کٹ لگائیں پھر اس میں لہسن اور چائنیز نمک لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر فرائی پین میں تیل گرم کریں اور جھینگوں کو تین منٹ تک تیز آگ میں فرائی کر لیں۔

آلو کو ابال کر اچھی طرح میش کریں۔ ہرا دھنیا اور ہری مرچ کو ملا کر پیس لیں اور ابلے ہوئے آلو میں ملا لیں۔ پھر اس میں نمک، کالی مرچ، چائنیز نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

انڈے کو الگ اچھی طرح پھینٹ لیں۔ ایک برتن میں میدہ اور بریڈ کرمبز رکھ لیں۔
آلو کے مکسچر کو کباب کی طرح ہاتھ میں رکھیں، پھر اس میں فرائی کئے ہوئے جھینگے رکھ کر لپیٹ دیں۔ پھر اس کو میدے میں رول کریں۔ پھر انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمبز میں رول کریں اور پندرہ منٹ کے لئے فرج میں رکھ دیں۔

پھر تیل گرم کریں اور چار سے پانچ منٹ تک سنہرا ہونے تک تلیں۔ چلی گارلک سوس کے ساتھ انتہائی مزیدارپرانز پوٹیٹو فرائی ڈش سرو کریں۔

Shrimp- Potato Fry Recipe | پرانز پوٹیٹو فرائی

چلی گارلک سوس ترکیب

فرائی پین میں دو کھانے کے چمچہ تیل کو گرم کریں۔ اس میں لہسن اور لال مرچ کو فرائی کریں۔ پھر اس میں ٹماٹو کیچپ اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔ پھر سرکہ ڈال کر ایک منٹ پکا کرچلی گارلک سوس اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر نمک ڈالیں۔