Learn how to make Sindhi Kadhi Recipe in Urdu at home. Your family members and guests will love this Sindhi Kadhi recipe.
Sindhi Kadhi Recipe | سندھی کڑہی
اجزاء
بیسن تین چوتھائی پیالی
دہی ایک پیالی
پالک 200 گرام
نمک حسب ذائقہ
لہسن تین سے چار عدد
پیاز ایک عدد
پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ
انڈا ایک عدد
ثابت لال مرچیں چار سے پانچ عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچہ
ثابت رائی آدھا چائے کا چمچہ
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
کڑی پتے حسب پسند
آئل حسب ضرورت
Sindhi Kadhi Recipe | سندھی کڑہی
ترکیب
- پالک کو صاف کر کے چوپ کر لیں۔
دو کھانے کے چمچہ بیسن اور آدھا چائے کا چمچہ ہلدی کو ملا کر چھان لیں، دہی کو
پھینٹ کر اس میں بیسن ملائیں اور تین پیالی پانی ملا کر پین میں ڈال دیں۔
ابال آنے پر آنچ ہلکی کر کے آدھا گھنٹہ پکائیں۔
پالک اور پیاز کو ملا کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پالک کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
پھر اس میں ایک کھانے کا چمچہ آئل ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور کڑھی میں شامل کر دیں۔
پکوڑوں کے لئے بیسن میں پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح پھینٹیں اور پانی ملا کر گاڑھا آمیزہ تیار کر لیں۔ کڑاہی میں آئل میں پکوڑوں کو سنہری فرائی کر کے کڑھی میں ڈال دیں۔
فرائینگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچہ آئل میں لال مرچ، زیرہ، کڑی پتے، رائی اور میتھی دانہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور کڑھی پر بگھار لگا دیں۔
ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔
گرم گرم سندھی کڑہی ڈش میں نکال کر حسب پسند چپاتی یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔