We are presenting Singaporean Rice Recipe in Urdu. Cook Awesome make cooking easy and motivating.
Singaporean Rice Recipe | سنگاپورین رائس
اجزا٫
ایگ نوڈلز آدھا پیکٹ۔ ہلدی ڈال کر ابال لیں
چکن ایک پاؤ۔ پتلے اور لمبے کٹے ہوئے
چاول دو کپ
شملہ مرچ ایک عدد۔ کیوبز میں کٹے ہوئے
گاجر ایک عدد۔ کیوبز میں کٹے ہوئے
بند گوبھی ایک چوتھائی
ہری پیاز ایک عدد۔
ہری مرچ چار عدد۔
لہسن چار جوئے۔ کچلے ہوئے
مایونیز آدھا کپ
کٹی لال مرچ ایک کھانے کا
وائٹ پیپر آدھا چائے کا چمچہ
بلیک پیپر آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
اوسٹر سوس ایک کھانے کا چمچہ
واچسٹر سوس دو کھانے کے چمچہ
کیچپ دو کھانے کے چمچہ
چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچہ
کارن فلور حسب ضرورت
Singaporean Rice Recipe | سنگاپورین رائس
ترکیب
ایگ نوڈلز کو ہلدی ڈال کر ابال لیں اور پھر ڈیپ فرائی کر لیں۔
پانی میں نمک، ایک چائے کا چمچ زیرہ اور تیل ڈال کر چاول ڈال دیں اور پلاؤ کی طرح دم دیں۔
لہسن اور ہری مرچ کو فرائی کر کے نکال لیں۔
تیل میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں، پھر چکن ڈال دیں۔ پھر ساری سبزیاں ڈال کر
فرائی کریں۔ پھر وائٹ پیپر، بلیک پیپر اور نمک ڈال دیں۔ پھر اوسٹر سوس، واچسٹر سوس، کیچپ، چلی گارلک سوس ڈال دیں۔ پھر آدھا کپ پانی ڈالیں اور کارن فلور ڈال دیں۔
مایونیز میں کٹی لال مرچ اور دو کھانے کے چمچ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
ڈش میں پہلے ابالے ہوئے چاول ڈالیں، پھر چکن اور سبزیاں ڈالیں۔ اسی طرح دوسری تہہ لگائیں۔ پھر اوپر سے نوڈلز ڈالیں۔ مایونیز ڈالیں اور لہسن، ہری مرچ جو فرائی کی تھی ڈال دیں اورسنگاپورین رائس سرو کریں۔