Soji ka Halwa | سوجی کا حلوہ

سوجی کا  حلوہ

اجزاء

سوجی                     آدھا کلو

دودھ                       دو پیالی

چینی                       آدھا کلو

چھوٹی الائچی           حسب پسند

پسا ہوا ناریل             ایک پیالی

بادام پستے                حسب پسند

کھویا                      حسب ضرورت

زردے کا رنگ          آدھا چائے کا چمچ

 بناسپتی گھی            آدھی پیالی

 

سوجی کا  حلوہ

ترکیب

سوجی کو اچھی طرح چھان کر صاف کر لیں اور اسے دودھ میں بھگو کر رکھ دیں۔

کڑاہی میں ایک چوتھائی پیالی بناسپتی گھی میں الائچی کے پسے ہوئے دانے اور کٹے ہوئے بادام پستے ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔

پھر اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھونیں۔

دوسرے چولہے پر چینی میں ایک پیالی پانی اور زردے کا رنگ ملا کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا کر شیرہ بنا لیں۔

تھوڑی سے آنچ تیز کر کے سوجی کو بھونیں۔ اس دوران ناریل، چینی کا شیرہ اور بناسپتی گھی  شامل کر کے بھونیں اور کھویا شامل کر کے چولہے سے  اتار لیں۔

          ٹرے میں نکال کر اس کی غذائیت بڑھانے کے لئے تھوڑے سے گوند مکھانوں کو  بناسپتی گھی میں فرائی کر کے شامل کر لیں اور بادام پستے کی ہوائیوں سےسجا لیں۔

سوجی کا  حلوہ تیار ھے 

 

Read:

Phirni | فیرنی