Spicy Cheese Cake | اسپائسی چیز کیک
اسپائسی چیز کیک
اجزاء
چیز 200 گرام
کریم چیز 100 گرام
کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں دو سے تین عدد
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
لہسن کے جوئے دو عدد
لیموں کا رس تین سے چار کھانے کے چمچ
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیالی
تازہ پارسلے آدھا چائے کا چمچ
مایونیز آدھی پیالی
فریش کریم چار کھانے کے چمچ
بادام آدھی پیالی
کوکنگ آئل حسب ضرورت
اسپائسی چیز کیک
ترکیب
- پیالے میں مایونیز ڈال کر اس میں نمک، کچلے ہوئے لہسن کے جوئے اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں
- پھر اس میں چوپ کیا ہوا ہرا مصالحہ اور کریم ڈال کر ملائیں اور لیموں کا رس ڈال کر فریج میں رکھ دیں
- دس منٹ کے بعد اس مکسچر کو فریج سے نکال کر لکڑی کے چمچ سے ہلکا سا ملائیں
- اس میں ڈبل روٹی کا چورا، کش کیا ہوا چیز اور کریم چیز شامل کرتے ہوئے ملاتے جائیں
- پین میں بٹر پیپر لگا کر اس پر برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگا لیں اور اس میں تیار کئے ہوئے مکسچر کو دبا دبا کر ڈالیں
پندرہ سے بیس منٹ رکھنے کے بعد احتیاط سے پین سے نکال کر ٹکڑے کاٹ لیں اور حسب پسند بسکٹ کے ساتھ چائے کے وقت لطف اٹھائیں۔
Read: