Learn how to make Strawberry Tart Sweet in Urdu at home.  It is a simple and delicious summer sweet treat to all family members.

 

 

Strawberry Tart Sweet | اسڑابری ٹارٹ سویٹ

اسڑابری ٹارٹ سویٹ

اجزا٫

گندم کا آٹا ایک کپ
مکھن ایک کپ
چینی – پسی ہوئی ایک کپ
پستہ – پسا ہوا آدھا کپ
انڈا – زردی دو عدد
لیمن کریم کے لئے
انڈا تین عدد
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچہ
چینی ایک کپ
مکھن ایک تھائی کپ
گارنشن کے لئے
اسٹرابری – کٹی ہوئی ایک کپ

 

Strawberry Tart Sweet | اسڑابری ٹارٹ سویٹ

ترکیب

مکھن میں چینی اور انڈا شامل کر کے یک جان ہو جانے تک پھینٹیں۔

پھر آٹا اور پستہ شامل کر کے گوندھ لیں۔

اب کلنگ فلم میں لپیٹ کر ایک گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

ریفریجریٹر سے نکال کر بیل لیں۔ پھر پیسٹری وہیل سے کاٹ کر ٹارٹ پائی میں بچھائیں۔

اب دس سے پندرہ منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

پھر تقریباً بیس منٹ کے لئے 180 پر بیک کر لیں۔

لیمن کریم کے لئے انڈے میں چینی اچھی طرح پھینٹ لیں۔

چینی مکس ہو جائے تو لیموں کا رس شامل کر کے پھینٹیں۔

مکھن مکس کر کے مزید پھینٹیں اور ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

ٹارٹ پائی سے ٹارٹ نکال کر پلیٹ میں رکھیں۔

اس کے اوپر لیمن کریم ڈالیں۔

کٹی ہوئی اسٹرابری سے سجا کراسڑابری ٹارٹ سویٹ سرو کریں۔