Learn Sweet and Sour Recipe in Urdu

 

Sweet and Sour Soup Recipe | سوئٹ اینڈ سار سوپ

سوئٹ اینڈ سار سوپ

اجزاء

چکن          1 پاو

سویا ساس  1کھانے کا چمچ

سرکا         5  کھانے  کے چمچ

چلی ساس   2 کھانے کے چمچ

کارن فلور   2 کھانے کے چمچ

کالی مرچ   1 کھانے کا چمچ

چینی         2 کھانے کے چمچ

نمک          حسب ضرورت

کیچپ         4  سے 6 کھانے کے چمچ

ہری پیاز     2  عدد

لہسن           2 جوے

تیل            2  کھانے کے چمچ

 

Sweet and Sour Soup Recipe | سوئٹ اینڈ سار سوپ

ترکیب

ایک پین میں چکن اور 2 کپ پانی  ڈال کر ابال لیں  ۔ جب چکن گل جاے تو اس کے ریشے کر لیں۔اب ایک دوسرے پین میں 2 کھانے کے چمچ تیل ڈال کر اس میں چوپ کیا ہوا لہسن ، باریک کٹی ہوئ ہری پیاز اور چکن شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب اس میں نمک ،کالی مرچ، چلی ساس، سویا ساس، سرکہ اور کیچپ ڈال کر اچھی طرح  مکس کریں اور 2 سے 3 منٹ کے لئے پکنے دیں۔ اب اس میں 1 سے 2 لیٹر پانی اور 2 کھانے کے چمچ چینی ڈال کر 10 منٹ کے لئے ہلکی انچ پر پکنے دیں ۔

ایک پیالے میں 3 کھانے کے چمچ کارن فلور اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کر لیں اوراس آمیزے کوسوپ میں شامل کر کے گاڑھا کر لیں ۔ سویا ساس،چلی ساس اور سرکہ کے ساتھ   سوئٹ اینڈ سار سوپ تناول فرمائیں۔

 

Read:  Clear Hot and Sour Soup Recipe