Sweet samosas are well-known in Indian cuisines and Pakistan cuisines. You will find sweet samosas during Indian festival like on the occasion of deepavali or Muslim festivals of Ramadan and Eid. These are stuffed with local spices and coconut.
My Mom always makes the Sweet Somasas for Eid every year. These are delicious and perfect dessert recipe for all the occasions.
To spread the awesome cooking recipes, now we are explaining the Sweet Samosas Recipe or Meethay Samosay Recipe in Urdu. So the large Urdu speaking people will understand and they can easily make a fusion of local recipes and International recipes.
Meethay Samosay Recipe | میٹھے سموسے
میٹھے سموسے
میٹھے سموسے
اجزا٫
میدہ ایک پاؤ
چینی ایک پاؤ
سوجی ایک پاؤ
کشمش 50 گرام
ناریل حسب ضرورت
بادام 50 گرام
پستہ 50 گرام
سبز الائچی حسب ضرورت
کھویا آدھا پاؤ
گھی آدھا کلو
سوڈا ایک چٹکی
دودھ حسب ضرورت
Meethay Samosay Recipe | میٹھے سموسے
میٹھے سموسے
ترکیب
تھوڑے گھی میں الائچی ڈال کر خوشبو آنے تک پکائیں، پھر سوجی ڈال کر بھونیں۔ جب رنگ بادامی ہو جائے اور خوشبو آنے لگے تو اتار لیں۔
پھر کھویا بھی بھون لیں۔ بادام پستہ کو چھیل کر کاٹیں ناریل بھی ملا دیں۔ چینی کا قوام تیار کریں۔ آدھا قوام سوجی میں ملائیں اور پستہ، بادام، ناریل اور کھویا بھی شامل کر دیں۔
میدہ میں ایک چمچ گھی، سوڈا ملائیں اور اس کو دودھ سے گوندھیں۔ جب اچھی طرح سے گوندھ جائے تو اس کے پیڑے بنا کر بیل لیں۔ ایک پوری کے دو ٹکڑے کریں، ایک ٹکڑے میں بچا ہوئے شیرے کا لیپ لگائیں اور دوسرے میں تیار کی ہوئی سوجی رکھیں۔ کناروں کو اچھی طرح بند کر دیں تاکہ تلتے وقت باہر نہ نکلیں۔ پھر گھی میں تل لیں۔
مزید ار میٹھے سموسے تیار ہیں۔ خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی کھلائیں۔